تازہ ترین

قاضی احمد میں قومی شاہراہ سنگرہ موری پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 20 سے زائد مسافر شدید زخمی بھی ہوئے۔حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو قاضی احمد، نواب شاہ اور شاہ پور جہانیاں کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔مسافر کوچ ملتان سے کراچی جا رہی تھی، حادثے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نواب شاہ میں مسافر کوچ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر شہید بے نظیرآباد کو زخمیوں کو فوری امدادی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جاں بحق و زخمی افراد کی فیملی سے مکمل تعاون کیا جائے۔

Leave A Comment

Advertisement