تازہ ترین

چونیا‌ں تھانہ آلہ آباد کی حدود مائی رابو میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا ہے۔ مقتول انٹرنیشنل کبڈی پلئیر ناصر پہلوان میچ کھیلنے کے بعد واپس اپنے گاؤں حویلی لکھا آرہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے گاڑی روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔مقتول ناصر پہلوان 3 بچوں کا باپ اور کھڈیاں کا رہائشی تھا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔ مقدمہ ڈائیور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement