اوکاڑہ : عید میلادالنبی ﷺ پر 2 کمسن بھائی گم ہوگئے.پولیس نے 4 گھنٹوں میں بچوں کو والدین سے ملا دیا
عید میلادالنبی ﷺ پر 2 کمسن بھائی گم ہوگئے.پولیس نے 4 گھنٹوں میں بچوں کو والدین سے ملا دیا بچے مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کرتےتھے. پولیس ترجمان کے مطابق عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر دیپالپور کے علاقہ خلیل آباد میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے کم عمر طلباء گم ہوگئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی دیپالپور اور انکی ٹیم نے فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی۔گمشدہ بچوں کی شناخت محمد عثمان (عمر 7 سال) اور محمد زمان (عمر 6 سال) کے ناموں سے ہوئی، جو حقیقی بھائی اور 53/2 ایل کے رہائشی ہیں۔عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر بازاروں میں رش کے باعث دونوں بچے راستہ بھٹک گئے تھے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کو استعمال کرتے ہوئے صرف 4 گھنٹوں میں بچوں کو تلاش کر کے ان کے حقیقی والدین کے حوالے کر دیا۔
Leave A Comment