تازہ ترین

موٹروے ایم فائیو سے 11افراد کے اغواء کا معاملہ‘ انڈھڑگینگ کے سرغنہ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے رہائی کے عوض 15سال سے قیداپنے بھائی کی رہائی کا مطالبہ کردیا‘ مطالبہ تسلیم نہ ہونے پر مغویوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی‘ مزید پولیس اپنی چوکیوں اورجوانوں کی حفاظت کرے‘ بھائی کورہا نہ کرنے اور کسی بھی قسم کا نقصان پہنچنے کی صورت میں حملے کئے جائیں گے۔ 

  کچہ کے انڈھڑگینگ کے سرغنہ تنویرانڈھڑ نے سوشل میڈیا پر وائرل کئے جانیوالے اپنے پیغام میں موٹروے پر حملہ کرکے 11افراد کواغواء کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پولیس کودھمکی دی کہ 15سال سے قید اس کے بھائی منیرانڈھڑ کوتین روز کے اندر جیل سے رہاکیاجائے‘ رہائی کے عوض وہ مغویوں کورہا کردے گا تاہم اگر بھائی کورہا نہ کیاگیاتو وہ مغویوں کو ایک ایک کرکے موت کے گھاٹ اتاردے گا۔دھمکی میں مزید کہا کہ اس کے بھائی کو رہا نہ کرنے اور کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے پر پولیس چوکیوں اور جوانوں کو نشانہ بنایاجائیگا۔

واضح رہے کہ موٹروے ایم فائیو سے افراد کے اغواء اور دھمکی کے باعث عارضی طور پر قائم کی گئی پولیس نفری کوواپس تھانوں پر تعینات کردیاگیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement