تازہ ترین

امریکی ریاست جارجیا میں دانتوں کے ڈاکٹر نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ جارجیا کے علاقے جانز کریک میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں معروف ڈینٹسٹ ڈاکٹر جیمز چوئی نے اپنی اہلیہ اور 15 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی لاشیں ان کے پرتعیش بنگلے سے برآمد ہوئی ہیں، جس کی مالیت 17 لاکھ ڈالرز تھی۔ پولیس نے واقعے سے متعلق تفصیلات اور وجوہات تاحال جاری نہیں کیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 52 سالہ بیوی اور 15 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے 52 سالہ ڈاکٹر جیمز چوئی کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا اور وہ سووانی میں ہائی لینڈ ڈینٹل کلینک سے وابستہ تھے۔ خودکشی کرنے والے ڈاکٹر فارغ وقت میں گالف کھیلنے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے شوقین تھے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement