تازہ ترین

جنگ عظیم دوم میں جاپان پر چین کی فتح کی یادگاری تقریب سے خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ انسانیت کو آج جنگ یا امن میں سے ایک کو چُننا ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ چینی عوام امن کے لیے پُر عزم ہیں، چین کے عوام تاریخ کے درست رخ پر کھڑے ہیں، ان کی ترقی اور خوشحالی کو نہیں روکا جاسکتا۔چینی صدر نے اقوام سے تاریخی سانحات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کی اپیل بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ایسا عالمی نظام چاہتے ہیں جو انصاف اور مساوات پر مبنی ہو، ہم جتنے بھی مضبوط ہوجائیں کبھی توسیع پسندانہ راستہ اختیار نہیں کریں گے۔ 

تیانمن اسکوائر پر تاریخی پریڈ میں روس کے صدر ولادیمر پیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما، ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت مختلف ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

Leave A Comment

Advertisement