تازہ ترین

اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو چھونے لگی۔غزہ میں قیامت کے مناظر دیکھنے کو مل رہے، ایک ہی دن میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید اور 281 زخمی کر دیئے گئے، 24 گھنٹے میں بھوک اور غذائی قلت سے 3 بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے، بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 361 ہوگئی ،130 بچے بھی شامل ہیں۔گھر پر راکٹ حملے سے حاملہ فلسطینی خاتون شہید ہوگئی، جنوبی غزہ کے محفوظ علاقے المَواسی پر اسرائیلی ڈرون حملے سے 5 معصوم بچے شہید ہوگئے، شہدا کی تعداد 63 ہزار 633 ہوگئی، 1 لاکھ 60 ہزار 914 افراد زخمی ہو چکے۔غزہ سٹی میں اسرائیلی پیش قدمی جاری رہی، لاکھوں بے گھر فلسطینی محفوظ پناہ گاہ سے محروم ہوگئے، فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ گھروں اور عمارتوں کے ملبے تلے درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

 

Leave A Comment

Advertisement