تازہ ترین

بھارتی شہر گروگرام میں چند گھنٹوں کی بارش کے بعد شہر سے گزرنے والے ہائی وے پر  پانی جمع ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسی رہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے قریب واقع شہر گروگرام میں 3 گھنٹے تک بارش ہوتی رہی جس سے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔  بارش کے پانی کے باعث دہلی-جے پور ہائی وے پر بھی ٹریفک جام ہوگیا اور پھر یہ ٹریفک جام کئی گھنٹوں تک جاری رہا، 6 سے 7 کلومیٹر تک سیکڑوں گاڑیوں گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسی رہیں۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement