تازہ ترین

ملک کے بالائی اضلاع میں کڑاکے کی سردی ہے، بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری کا 42 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

سوات کے علاقے کالام میں برف باری کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ بالاکوٹ اور وادی کاغان کے پہاڑ روئی کے سفید گالوں سے ڈھک گئے۔بلوچستان کے علاقے بارکھان میں بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا، کوئٹہ میں اس وقت سرد ہواؤں کا راج ہے جبکہ کراچی میں بھی سرد ہواؤں نے انٹری دے دی ہے، رات اور صبح کے اوقات میں خنکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہےگا۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ کوئٹہ اور لپہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement