بنوں؛مشترکہ چیک پوسٹ پر خوارجیوں کاناکام حملہ،فائرنگ سے 6دہشتگرد ہلاک، خودکش حملے میں 12جوان شہید
بنوں کے علاقے میں مشترکہ چیک پوسٹ پر خوارجیوں کی جانب سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 6دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے، خوارجیوں کے خودکش حملے میں 12سکیورٹی اہلکار شہیدہو گئے۔پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے میں مشترکہ چیک پوسٹ پر خوارجیوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی،سکیورٹی اہلکاروں نے خوارجیوں کی جانب سے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی، داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر خوارج نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی،خوارجیوں کے خودکش حملے میں 12سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے،شہید ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز کے 10اہلکار اور 2فرنٹیئرکانسٹیبلری کے اہلکار شامل ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6خوارجی ہلاک کردیئے گئے۔
Leave A Comment