ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کشیدگی پر بات کروں گا، گنڈا پور
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا نے اپیکس کمیٹی میں شریک اعلیٰ عسکری قیادت اور عمران خان کے درمیان کشیدگی پر بات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے، انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Leave A Comment