بلوچستان ، شیر خوار میں پولیو وائرس ، ملک میں کیسز کی تعداد 46 ہو گئی
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللّٰہ سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچہ چند ماہ کا ہے۔ ای او سی کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ سے پولیو کا یہ دوسرا کیس ہے، جس کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔اب تک صوبہ بلوچستان سے 23، سندھ سے 12، کے پی سے پولیو کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ای او سی کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے 10 روز میں جامع روڈ میپ مرتب کرنے کا حکم دیا تھا۔
Leave A Comment