بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، 2 زخمی, اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔کارروائی کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا اور کارروائی کی۔ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
Leave A Comment