کوئٹہ تا اندرون ملک ٹرین سروس 4 روز کیلئے معطل
کوئٹہ سے چمن اور اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس اگلے 4 روز کے لیے معطل کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے آج چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرین روانہ نہیں ہوئی۔حکام نے بتایا ہے کہ کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے جعفر ایکسپریس بھی روانہ نہیں ہوئی جبکہ کراچی کے لیے بولان میل بھی روانہ نہیں ہو گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس سیکیورٹی وجوہات کے باعث معطل کی گئی ہے۔
Leave A Comment