تازہ ترین

بنوں کے علاقے جانی خیل میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سٹیشن ہاوس افسر (ایس ایچ او) محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی ٹیم معمول کے گشت پر تھی، ملزمان نے فائرنگ کر دی، واقعے کے بعد پولیس کی نفری طلب کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بنوں میں دہشت گرد حملے میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement