لکی مروت : تھانہ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں تھانہ پیزو پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ شہید ہو گئے۔ دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار کرامت اللّٰہ نمبر 7054 FPR شہید ہو ئے۔پولیس کے مطابق پولیس نے بھی ایک گھنٹے تک جوابی فائرنگ کی لیکن دہشت گرد فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں پہاڑخیل پکہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر پنجاب پولیس عبدالقدیر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
Leave A Comment