کے پی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب، بشریٰ بی بی سے متعلق اہم مشاورت کا امکان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آج ہنگامی طور پر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس آج شام 5 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس کے جرگہ ہال میں ہوگا۔ اجلاس میں ڈی چوک احتجاج کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اور بشریٰ بی بی کو سیاست سے دور رکھنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا کے ارکان قومی اسمبلی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ اس اجلاس میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے اور موجودہ سیاسی حالات کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز شام کو پی ٹی آئی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا تھا۔ یہ اجلاس وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین کی جانب سے پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت کی خبروں کے بعد ہوا۔اس اجلاس میں اس کی اندورنی کہانی بھی سامنے آگئی ہے۔علاوہ ازیں احتجاج میں ناکامی پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی کے اعلان کے بعد صاحبزادہ حامدرضا نے پی ٹی آئی کورکمیٹی سے مستعفی دے دیا۔
Leave A Comment