تازہ ترین

نیب نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، نیب کی ٹیم بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے پشاور پہنچ گئی ہے۔نیب نے بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور گرفتاری کےلیے نیب پنڈی کی ٹیم کو کے پی بھجوا یا گیا ہے۔بشریٰ کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں پکڑا جائے گا، گرفتاری کے لیے نیب خیبر پختونخوا پولیس کی بھی مدد لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم 3 روز قبل بھی خیبر پختونخوا میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی کوشش کرتی رہی، آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کیلئے تشکیل دی گئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement