تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکانفرنس کررہے ہیں۔علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی منگل کی شب اسلام آباد سے نکلنے کے بعد مانسہرہ پہنچے تھے۔ بدھ کی صبح ان کی وہاں موجودگی ظاہر کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ وہ 11 بجے ایک پریس کانفرنس کریں گے تاہم یہ پریس کانفرنس مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہی ہے اور پونے دو بجے تک اس کے کوئی آثار نہیں تھے۔ علی امین گنڈاپورکی سرکٹ ہاؤس مانسہرہ میں اعلی حکام سےمیٹنگ جاری ہےجس میں کمشنر اورڈی آئی جی بھی موجودہیں۔ علی امین گنڈاپورممکنہ طورپربذریعہ ہیلی کاپٹرمانسہرہ سے پشاورجائیں گے۔مانسہرہ اسٹیڈیم میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔اس پریس کانفرنس کا پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ مانسہرہ میں صبح سے پارٹی کارکنوں کی خاصی تعداد جمع ہے جو منگل کی شب اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعات پر رہنماؤں سے ان کا موقف سننا چاہتے ہیں۔صحافی بھی پریس کانفرنس کے لیے صبح سے موجود ہیں۔

پریس کانفرنس کچھ دیر بعد شروع ہونی ہے لیکن پریس کانفرنس ورکرز کنونشن میں تبدیل ہوچکی ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement