تازہ ترین

سندھ کے ضلع بدین میں کھورواہ کے مقام پر مویشیوں اور مرغیوں سے بھری 3 گاڑیوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مویشیوں اور مرغیوں سے بھری 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 30 سے زائد بھیڑ، بکریاں بھی ہلاک ہوئیں، جاں بحق افراد کی شناخت عارب اور اجو کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 8 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement