سوئی گیس پریشر میں کمی کے مسئلے نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا
کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے سوئی گیس پریشر میں کمی کے مسئلے نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا ہے۔بعض علاقوں میں لوڈمینجمنٹ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے میں سوئی گیس صارفین گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں۔شہر میں اس سال بھی سردیاں شروع ہوتے ہی سوئی گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہے۔ گھریلو کے علاوہ تندور اور ہوٹلوں میں گیس صارفین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
Leave A Comment