کرم، سیز فائرمعاہدے کے حکومتی اعلان کے باوجود جھڑپیں جاری
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے فریقین میں 7روزہ فائربندی معاہدے کے اعلان کے باوجود ضلع کرم میں علی زئی اور بگن سمیت مختلف علاقوں میں قبائل کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔فائرنگ کے واقعات میں جاںبحق افراد کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی جبکہ111زخمی ہیں۔پولیس اور اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تازہ واقعات میں فریقین کے مزید 2افراد جاںبحق ہوگئے 19زخمی ہوگئے ہیں۔جبکہ پاراچنار میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کا ایک اور زخمی مشتاق حسین دم توڑگیا ہے جس کے بعدگاڑیوں پر فائرنگ سے جاںبحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی۔اسی طرح کرم میں چار روز کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 38 افراد جاں بحق ہوئے۔کرم پشاور شاہراہ کی بندش کے باعث ایندھن کی شدید قلت پیدا ہوگئی جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں ۔
Leave A Comment