تازہ ترین

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ، صوبے میں ٹارگٹڈ آپریشن کرنے جارہے ہیں ، آپریشن کی مخالف سیاسی جماعتیں ہمیں اس کا حل بتائیں۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مصور کاکڑ کے اغوا پر افسوس ہوا، ایسا لگا اغواء ہونے والا میرا بچہ ہے ، کوئی حکومت بھی نہیں چاہے گی بچے اغواء ہوں ، اغواء کاروں کیخلاف کارروائی کرینگے۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا ، وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات نہیں سنی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement