ضلع کرم، گاڑیوں پر حملے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے
ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، مجموعی طور پر سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 49 تک جا پہنچی۔ قبائل کے درمیان جاری تازہ جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ضلع کرم کے مختلف قبائل میں فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا، جھڑپوں میں گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کی صبح ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے پشاور اور پشاور سے پاراچنار کے لیے 200 گاڑیوں پر مشتمل کانوائے روانہ ہوا تھا۔ مسافر گاڑیوں کے پہنچتے ہی مسلح افراد نےگاڑیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
Leave A Comment