بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
بلوچستان حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی جس کے پیش نظر بلوچستان میں دھرنے، ریلیوں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق چار سے زائد افراد کے اجتماع اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہے، پابندی کا اطلاق 15 روز کے لیے ہو گا، دفعہ 144 امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔اس سے پہلے حکومت پنجاب صوبے بھر میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرچکی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
Leave A Comment