پاراچنار سے پشاور جانیوالی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ ،بچی اور خاتون سمیت 38افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابق ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ۔فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے اور متعدد زخمی ہیں۔ واقعے کے بعد سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے بھی ضلع کُرّم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پرحملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے، شہریوں پر حملے کے ذمےداران کو کیفر کردار پہنچایا جائے
Leave A Comment