ہری پور اور صوابی شہر میں بارش شروع، موسم سرد ہوگیا
ہری پور اور صوابی شہر کے گردونواح میں بارش شروع ہوگئی ۔ صوابی میں ہونے والی بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں سے موسم سرد ہوگیا
ہری پور شہر کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی ، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم کو مزید سرد کر دیا ،
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ اسلام آباد ،بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ / ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔
Leave A Comment