کوئٹہ سے ٹرین سروس 4 دن بعد بحال
امن و امن کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس آج سے بحال کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج صبح 9 بجے روانہ ہوئی جبکہ چمن کے لیے ٹرین آج بھی معطل رہے گی۔اندورنِ ملک کے لیے ٹرین سروس 4 روز بعد آج سے بحال کی گئی ہے۔محکمۂ ریلویز نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے بعد ٹرین سروس 4 روز کے لیے معطل کی تھی۔دھماکے کے بعد امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔
Leave A Comment