کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں کامیاب آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کلیئرنس آپریشن انجام دیتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو مار گرایا، مارے جانے والوں میں خود کش حملہ آور عدیلہ بلوچ کو تربیت فراہم کرنے والا ثنا عرف بارو بھی شامل ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ثنا عرف بارو نے عدیلہ بلوچ کو کالعدم تنظیم میں شامل کیا اور اسے خودکش حملے کی تربیت دی تھی، ثنا کی ہلاکت عدیلہ بلوچ کے والدین کی معاونت سے ممکن ہو سکی ہے، عدیلہ بلوچ کے والدین نے سیکیورٹی فورسز کو اس بات کی اطلاع دی تھی کہ ان کی بیٹی کو دہشت گردوں نے اغوا کرلیا اور اسے دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے۔
سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ثنا عرف بارو اور اس کے ساتھیوں کو گھیر لیا اور ان کے خلاف آپریشن شروع کردیا، اس آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔یہ آپریشن سیکورٹی فورسز کی ایک بڑی کامیابی ہے جبکہ ثنا عرف بارو کی ہلاکت پر عدیلہ بلوچ کے والدین نے اظہار اطمینان کیا۔
Leave A Comment