باجوڑ : آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق
باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقہ شنگرگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش کے نتیجے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جان کی بازی ہارگئے ، جاں بحق افراد کی شناخت اسمعیل ولد صاحب اور حمزہ ولد ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں چچا اور بھتیجاہیں ۔
Leave A Comment