محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کی کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا۔محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے ریلوے اسٹیشن دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔وفاقی وزیرِ داخلہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی، ڈاکٹرز سے زخمیوں کی صحت کی حالت پوچھی جبکہ زخمیوں سے افسوسناک واقعے کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے زخمیوں سے کہا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے اور آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے، آپ کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔سرفراز بگٹی نے ڈاکٹرز کو زخمیوں کے بہترین علاج سے متعلق ہدایات دیں اور ایک زخمی شخص کو فوری طور پر کراچی شفٹ کرنے کا حکم دیا۔
Leave A Comment