تازہ ترین

کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے، پولیس نے جلسے کے لیے آنے والے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی، پی ٹی آئی کے جھنڈے لگی گاڑی نے پولیس اہلکاروں کو روند دیا، واقعے میں ڈی ایس پی اور پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے جبکہ شام ہوتے ہی پی ٹی آئی نے دھرنا ختم کردیا اور کارکن منشتر ہوگئے۔

جمعے کو بعدازاں نماز پاکستان تحریک انصاف نے ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کے لیے این او سی جاری ہوئے بغیر جلسہ کرنے پر کوئٹہ انتظامیہ نے جلسہ گاہ ریلوے ہاکی گراؤنڈ کو کنٹینرز لگاکر سیل کردیا جس کے باعث تحریک انصاف کے کارکنان نے زرغوں روڈ پر ہی دھرنا دے دیا۔

اس موقع پر صوبائی صدر دادو شاہ نے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ جلسے کے لیے این وی سی جاری نہ ہونا بدنیتی پر مبنی ہے، رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں کارکنان کا موجود ہونا ہماری کامیابی ہے، کارکنان نہ گھبرائیں جلد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement