ڈوما چغرزی میں گاڑی کھائی میں گر گئی، 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی
ڈوما چغرزی کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، پک اپ گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔امدادی ٹیموں کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا ہے۔
Leave A Comment