پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز، تعداد 45 ہوگئی
ملک بھر میں پولیو وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں، تعداد 45 ہوگئی۔نیشنل ای او سی کے مطابق لکی مروت میں ایک بچی اور ڈی آئی خان میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل ای او سی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال بلوچستان سے 22، سندھ سے 12 پولیو کیس رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا سے 9 اور پنجاب اور اسلام آباد سے 1-1 پولیو کیس رپورٹ ہوا۔
Leave A Comment