تازہ ترین

ایران اسرائیل جنگ کے دوران شمالی ایران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صوبہ سمنان کے جنوبی مغربی علاقے سورکھیا میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یو ایس جی ایس کے مطابق سمنان کے جنوب مغرب میں تقریباً 37 کلومیٹر (23 میل) دور 10 کلومیٹر (6 میل) کی گہرائی میں زلزلہ آیا۔زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت تہران میں بھی محسوس کیے گئے جو سورکھیا سے تقریباً 150 کلومیٹر (90 میل) دور ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement