ایران کے جوہری پروگرام، جنگ بندی پر مغرب سے مذاکرات آج ہوں گے
ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار ہوگئی، ایران کے ساتھ جرمنی ، فرانس اور برطانیہ کے مذاکرات آج جنیوا میں ہوں گے۔جنیوا میں مذاکرات کے بعد ماہرین کی سطح پر سٹرکچرڈ ڈائیلاگ ہوں گے، جوہری معاملے پر یورپی وزرائے خارجہ، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے مذاکرات کریں گے۔ ان مذاکرات میں جوہری پروگرام کے ساتھ جنگ بندی پر بھی بات ہوگی۔اسرائیل ایران جنگ پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی آج ہوگا، او آئی سی کا اہم اجلاس ہفتے کو استنبول میں ہوگا، اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی شرکت متوقع ہے، اجلاس سے ترک صدر بھی خطاب کریں گے۔