تازہ ترین

اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ حملوں کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال نے شدت اختیار کر لی ہے۔ سرمایہ کاروں میں خوف اور گھبراہٹ کے باعث بیشتر بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

ترکی کی اسٹاک مارکیٹ بی آئی ایس ٹی میں 1.7 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سعودی عرب کا تداول انڈیکس 1.4 فیصد نیچے آ گیا۔ ویت نام کے وی این تھرٹی انڈیکس میں 1.3 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔اسی طرح چینی مارکیٹ میں 0.9 فیصد، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 0.92 فیصد اور بھارت کے سینسیکس انڈیکس میں 0.94 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا سمیت دیگر ایشیائی مارکیٹس میں بھی منفی رجحان غالب ہے۔صرف ایشیائی منڈیاں ہی نہیں بلکہ یورپی مارکیٹس بھی دباؤ کا شکار ہیں۔ جرمنی، فرانس اور نیوزی لینڈ کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی دیکھی جا رہی ہے، جس کی بنیادی وجہ خطے میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال اور ممکنہ جغرافیائی خطرات ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement