تازہ ترین

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلق کے الزام میں 12 جون سے اب تک 22 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔صوبہ قُم کی انٹیلی جنس پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ فورس نے 12 جون سے ملک پر اسرائیل کے حملے کے آغاز کے بعد سے 22 افراد کو ’صہیونی حکومت کے لیے جاسوسی سے منسلک ہونے کے الزام میں‘ گرفتار کیا ہے۔ الزامات میں ’عوامی رائے کو نقصان کرنا اور مجرمانہ حکومت (اسرائیل) کی حمایت کرنا‘ بھی شامل ہے۔گرفتار ملزمان یا ان کے مبینہ جرائم کی تفصیلات فراہم نہیں کیں گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز میں ایران کے ایٹمی سائنسدانوں، فوجی کمانڈرز اور میزائل تنصیبات پر حملوں کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے کئی اسرائیلی ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسرائیلی حکومت نے 13 جون کی شب بغیر کسی اشتعال انگیزی کے ایران کے اندر رہائشی عمارتوں سمیت متعدد مقامات پر حملے کیے، اس کے بعد سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ ایران میں تخریب کاری کی کوششیں کرتے رہے ہیں، چھوٹے ڈرونز کے ذریعے دھماکا خیز مواد لے جا کر مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement