کراچی : فلیٹ سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
فلیٹ سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔واقعہ جوہر آباد کےعلاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 7 کریم پلازہ فیز تھری میں پیش آیا، پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کر لئے، متوفیہ 37 سالہ سائرہ سحر کی لاش ہسپتال پہنچا دی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی معلوم ہوا ہے جبکہ متوفیہ 11 سال کے بیٹے اور 9 سال کی بیٹی کی ماں تھی جبکہ شوہر نجی ٹیکسٹائل کمپنی میں ملازمت کرتا ہے جسے فوری طور پر اطلاع کر دی گئی۔خاتون گھر پر اکیلی تھی بچے باہر گئے ہوئے تھے اور جب وہ واپس آئے تو گیٹ اندر سے بند تھا اور نہ کھولنے پر انہوں نے پڑوسیوں کو آگاہ کیا تاہم پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔