اوکاڑہ: 2 متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 3 افراد قتل
تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں 2 متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 3 افراد قتل ہوگئے. پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او خود موقع پر پہنچ گئے ڈی ایس پی صدر ، سرکل کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ابتدائی معلومات کےمطابق پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ملزمان سے بھاری اسلحہ بھی برآمد پولیس فرانزک ٹیم کے ہمراہ موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی کی ٹیموں کے ساتھ چھاپے جاری. تاہم خونی واردات کے اصل حقائق بعد از تفشیش سامنے آئینگے. گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، قیمتی انسانی جانوں کے نقصان میں ملوث ملزمان کو سختی سے نمٹا جائے گا