ایران کا مذاکراتی وفد عمان پہنچ گیا
ایران اور اسرائیل کی جنگ کے چھ دن بعد ایرانی مذاکراتی وفد سلطنت عمان پہنچ گیا ہے۔سوی ایو ی ایشن کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ایران گورنمنٹ اور معراج ائیر لائن کے دو طیارے ایران سے اڑ کر جاتے دیکھے گئے۔سول ایوی ایشن کے مطابق ایران گورنمنٹ پرواز کے طور پر ائیر بس 321 طیارے نے مسقط لینڈ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو پانچ روز ہو چکے ہیں اور ابھی کچھ دیر قبل امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ایران بات کرنا چاہ رہا ہے اور وائٹ ہاؤس آنے کے لیے بھی تیار ہے مگر بات چیت پہلے کیوں نہیں کی؟امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ یہ سب مزید کتنی دیر چلے گا
Leave A Comment