ایران: موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی
ایران میں اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی چڑھائے گئے شخص کا نام اسماعیل فکری ہے۔ایرانی عدلیہ کے مطابق اسماعیل فکری کو 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا۔حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی تاحال جاری ہے، ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں گزشتہ شب اسرائیل کے مختلف شہروں میں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری شیڈو وار میں ایران متعدد ایسے افراد کو سزائیں دے چکا ہے جن پر موساد سے روابط اور ایٹمی پروگرام کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔
Leave A Comment