تازہ ترین

ایران نے ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکا م نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرائے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیل نے کروز میزائلوں سے تہران، بندر عباس سمیت کئی ایرانی شہروں پر نیا حملہ کردیا ہے، جس کے ساتھ ہی ایرانی دفاعی نظام حرکت میں آگیا ہے۔اسرائیل نے مغربی ایران میں میزائل فیکٹری پر حملے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ خرم آباد میں زیر زمین میزائل فیکٹری کو نشانہ بنایا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق فیکٹری زمین سے زمین تک مار کرنے والے اور کروز میزائلوں کی تھی۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ جلد تہران کی فضاؤں میں ہمارے طیارے ہوں گے، آیت اللّٰہ حکومت ہر جگہ نشانہ ہوگی۔اسرائیلی وزیر نے اگلے چند گھنٹوں میں تہران کو جلا کر راکھ کرنے دھمکی دے دی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حالیہ حملے سے قبل دیوار گریہ پر دعا کی تھی۔نیتن یاہو نے ایران پر حملے اور تہران کے جوابی حملے کے بعد اپنے صاحبزادے کی شادی ملتوی کی ہے۔ نیتن یاہو کے بیٹے ایوینرن اور امیت یار دینی کی شادی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے رونیت فارم میں 16 جون کو ہونے والی شادی کی تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement