اوکاڑہ: فتح پورکےقریب دریائے راوی کے حفاظتی بند میں شگاف, ضلعی انتظامیہ کی بروقت کاروائی , شگاف فوری پر کردیا گیا
اوکاڑہ فتح پورکےقریب پانی کے انتہائی بہاو سے دریائے راوی کے حفاظتی بند میں شگاف پڑ گیا ضلعی انتظامیہ کی بروقت کاروائی سے دریائے راوی میں فتح پور بند میں شگاف فوری پر کروا دیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ، اسسٹنٹ کمشنر اور ایریگیشن حکام کی زیر نگرانی فتح پور بند میں شگاف کو فوری بند کرنے سے ملحقہ دیہات اور بنگلہ گوگیرہ .گوگیرہ سٹی کو دریائی پانی سے بچا لیا گیا, شگاف کو فوری بند کرنے کے لیے بھاری مشینری کو استعمال کیا گیا۔ سیلابی صورتحال کے دوران عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں ۔
Leave A Comment