رحیم یارخان : کچہ میں ڈاکوؤں کے محفوظ ترین ٹھکانے کچہ رونتی میں پولیس کا پہلا اچانک ڈرون حملہ ڈاکوؤں کی دوڑیں متعدد زخمی
کچہ میں ڈاکوؤں کے محفوظ ترین ٹھکانے کچہ رونتی میں پولیس کا پہلا اچانک ڈرون حملہ ڈاکوؤں کی دوڑیں متعدد زخمی، پولیس حملے کا مقصد بے گناہ مغوی شہریوں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کی پسپائی ہے، ڈی پی او کا عوام کی جان ومال کے تحفظ اور کچہ کریمینلز کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔ ڈی پی او اور پولیس ٹیم بے گناہ مغوی شہریوں کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے لیے محفوظ ترین سمجھے جانے والے علاقہ کچہ رونتی پہنچے تو پانی کے بیچوں بیچ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں تک رسائی ناممکن پاتے ہوئے ڈاکوؤں کی سمت ٹریس کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی موجودگی پا کر ڈرون سے نشانہ بنانے کے لیے اچانک حملہ کیا، ڈرون کی سروں پر پرواز دیکھتے ہی ڈاکو حواس باختہ ہوگئے اور بھگ دڑ مچ گئی اور انہوں نے دوڑیں لگا دیں جو کہ ایک کمرے کے اندر دوڑے اسی دوران ڈرون سے دو دھماکے کیے گئے جس سے متعدد ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی مختلف تعداد کی اطلاعات موصول ہوئیں، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ڈرون آپریشن بے گناہ مغوی افراد کی بازیابی کی کوششوں کا حصہ ہے اور یہ کوششیں اور ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھیں گے کچہ کریمینلز کے خاتمے تک پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
Leave A Comment