تازہ ترین

لاہور(رہبرنیوز)ایشیا کپ ہاکی کے دلچسپ مقابلے بھارتی ریاست بہار میں جاری ہیں۔پاکستان نے سکیورٹی وجوہات پربھارت میں جاکرکھیلنے سے انکار کیا۔جس پربنگلہ دیش کوشامل کیا گیا۔چوتھے روز ہونے والے میچ میں ملائیشیا نے چین کودوصفرسے شکست دی۔ملائیشین ٹیم ابھی تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہے،اس نے اپنے تینوں میچ جیت رکھے ہیں۔ دوسرے میچ میں جاپان نے چائینیز تائے پے کودوصفرسے ہرایا۔ انتیس اگست سے جاری ٹورنامنٹ کی بات کی جائے تواب تک ہونے والے میچوں میں بھارت اورملائیشیا نے شاندار کھیل کر مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔۔ایونٹ کی میزبان بھارتی ٹیم نے قازقستان کوصفر کے مقابلے پندرہ گول کے بڑے مارجن سے ہراکراپنی برتری ثابت کی۔۔۔چین اوربھارت کا میچ اعصاب شکن رہا،،جس میں چینی ٹیم کوتین کے مقابلے چار گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جاپان اوربھارت کے درمیان میچ بھی بہت دلچسپ رہا۔۔بھارت نے سخت مقابلے کے بعد جاپان کو دوکے مقابلے تین گول سے ہرایا۔۔ملائیشیا نے بنگلہ دیش کو چار ایک سے شکست دی تھی۔کوریا کوبھی ملائشیا نے چار ایک سے شکست دی۔ملائیشیا نے چائینیز تائے پے کو پندرہ صفر سے ہراکرآؤٹ کلاس کیا۔چین اورجاپان کا میچ دودوگول سے برابررہا تھا۔۔کوریا نے چائنیز تائے پی کوسات صفر سے ہرایا تھا۔پوائنٹس ٹیبل پر پول اے میں بھارت اور پول بی میں ملائیشیا سرفہرست ہیں۔دونوں نے تین تین میچ کھیلے۔۔تینوں میں کامیابی ملی۔۔بھارت اورملائیشیا کےنو۔نوپوائنٹس ہیں۔۔۔ٹورنامنت انتیس اگست سے سات ستمبرتک راج گیرہاکی سٹیڈیم بہار میں جاری رہے گا۔خواتین ایشیا ہاکی کپ کا میلہ پانچ ستمبر سے چین کے شہرگوانگژو میں شروع ہوگا،جو کہ چودہ ستمبرتک جاری رہے گا۔

Leave A Comment

Advertisement