رحیم یار خان : محکمہ لائیوسٹاک رحیم یار خان اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی ، غیر قانونی مذبحہ خانہ پکڑا گیا
محکمہ لائیوسٹاک رحیم یار خان اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی غیر قانونی مذبحہ خانہ پکڑا گیادستگیر کالونی میں قائم غیر قانونی مذبحہ خانے سے بھاری مقداد میں ذبح اور فریز شدہ غیر معیاری گوشت پکڑا گیا ،،دستگیر کالونی میں غیر قانونی ذبح خانہ چیک کیا گیا تو ویٹرنری آفیسر نے 1050 کلو گرام کے قریب ذبحہ شدہ گوشت کو بیمار، ناقص اور انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دیا۔ یہاں فریزر میں سٹور کئے گئے گوشت میں کیڑے بھی پائے گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے برآمد ہونے والے گوشت کو موقع پر دوائی ڈال کر تلف کر دیا ، ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا
Leave A Comment