تازہ ترین

لاہور(رہبرنیوز)لاہورکے علاقے باغبانپورہ میںسٹیج اداکارہ اور ڈانسراقراخان کوزخمی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق صنفی جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔اقراخان کوباغبانپورہ کی حدود میں تھیٹرکے باہرتشددکا نشانہ بنایا گیا۔ان پرفائرنگ کی گئی جس سے وہ زخمی ہوگئی تھیں۔واقعے کا مقدمہ تھانہ باغبانپورہ میں درج ہے۔اقراخان پرپانچ برس قبل بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ محفوظ رہی تھیں۔اس وقت انہوں نے ایک تھیٹرمالک پرالزام لگایا تھا کہ وہ انہیں ناجائز تعلقات کے لیے مجبورکرتا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement