پشاور: اپر دیر میں فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک
افغانستان سے اپر دیر کی جانب فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران ناکام بنا دیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک شہری شہید اور 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس آپریشن میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا گیا ہے۔پولیس کے اعلیٰ افسران اور جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، اور آئی جی پی پشاور نے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران اور جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور وطن کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں، انہوں نے اس آپریشن کی کامیابی پر فورسز کی زبردست تعریف کی۔
شہید شہری یار محمد کی نمازِ جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر دیر بالا میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور میت پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ڈی پی او سید نے شہید یار محمد کو قوم کا سچا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یار محمد نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیا ہے ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
Leave A Comment