پشاور میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، بی آر ٹی بس سروس معطل
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے۔بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات پیش آئیں۔شدید بارش کے باعث فیڈر روڈز پر پانی کھڑا ہونے اور حفاظتی خدشات کے پیش نظر بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس اگلی اطلاع تک مکمل طور پر بند رہے گی تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ صورتحال بہتر ہونے کے بعد سروس کی بحالی سے متعلق دوبارہ آگاہ کیا جائے گا۔
Leave A Comment